Prevention of Copy Paste


  • تازہ اشاعتیں

    ہفتہ، 7 مارچ، 2020

    جہان سائنس لائبریری - اردو میں سائنس پر لکھی گئی کتب



    اردو میں سائنس پر لکھی گئی کسی بھی کتاب کو اٹھا کر دیکھیں تو تقریبا ہر کتاب میں آپ کو یہ گلہ نظر آئے گا کہ سائنسی ادب میں اردو تہی دامن ہے اور اردو میں لکھی گئی یا ترجمہ کی گئی مستند سائنسی کتب کا کال پڑا ہوا ہے۔ شاید یہ بات اس دور کے لئے درست ہو جس میں ہماری نسل پروان چڑھی ہے۔ تاہم ہمیشہ سے ایسا نہیں تھا۔ ایک دور ایسا بھی تھا کہ جب اردو میں ہر طرح کی سائنسی کتب چھپتی بھی تھیں اور پڑھی بھی جاتی تھیں۔ البتہ یہ ضرور ہے کہ اس وقت بھی اردو میں سائنس پڑھنے میں دلچسپی لینے والے قلیل تعداد میں تھے۔  

    کچھ عرصے قبل کی بات ہے جب مجھے اردو میں سائنس فکشن ناولوں کی تلاش ہوئی تو میں نے کراچی کے صدر کے علاقے ریگل میں لگنے والے پرانے کتابوں کے اردو بازار کا چکر لگانا شروع کیا۔ تلاش تو تھی سائنس فکشن ناولوں کی تاہم تلاش کے دوران وہاں اردو میں لکھی گئی یا ترجمہ کی گئی بہت سی نایاب اور پرانی کتابیں نظر آئیں جو میں نے اپنی دلچسپی کی خاطر خریدنی شروع کردیں۔ اب تک تقریبا 3 سو کے قریب سائنسی کتابیں اور لگ بھگ اتنے ہی سائنسی رسائل جمع ہوچکے ہیں۔ میری یہ خواہش رہی ہے کہ یونیکوڈ اردو میں سائنسی مواد انٹرنیٹ پر دستیاب ہو تاکہ کسی کو بھی کوئی چیز اگر اردو میں تلاش کرنی ہو تو وہ آسانی کے ساتھ کرسکے۔ تاہم اتنی بڑی تعداد میں کتابوں کو یونیکوڈ اردو میں منتقل کرنا کم از کم ایک انسان کا کام نہیں اور اس کے لئے کافی وقت اور سرمایہ بھی درکار ہے۔ البتہ ان کتابوں کو اسکین کرکے عوام الناس کے فائدے کے لئے ضرور پیش کیا جاسکتا ہے۔ فی الوقت تو 60 کے قریب کتابوں کو اسکین کرکے پیش کیا جارہا ہے۔ باقی کتب بھی جلد اسکین کرکے پیش کی جائیں گی۔

    ان کتابوں کے علاوہ ریختہ پر سے بھی کوئی 300 سے زائد سائنسی کتب اور ناولز ملیں ہیں۔ امید ہے کہ انھیں بھی کچھ دن میں پیش کردیا جائے گا۔

    یہاں میں ایک بات بتاتا چلوں کہ میں کاپی رائٹ کا احترام کرتا ہوں اور کوئی بھی کتاب اس کے پبلشر یا مصنف کی مرضی کے خلاف انٹرنیٹ پر دستیاب کرنے کے خلاف ہوں۔ یہاں پر پیش کی جانے والی اکثر کتابیں وہ ہو جن کی اشاعت کو گزرے کم از کم 20 برس ہوچکے ہیں یعنی یہ کتابیں 20 برس کے عرصے میں شایع نہیں ہوئی ہیں۔ اس کے باوجود اگر کسی کو کسی بھی کتاب کی اس طرح دستیابی پر اعترض ہو تو وہ مجھ سے رابطہ کرسکتا ہے، میں اس کتاب کو یہاں سے ہٹا دوں گا۔

    سنہ اشاعت  مصنف/مترجم  کتاب کا نام  نمبر شمار
    1969 خواجہ حمید الدین شاہد اردو میں سائنسی ادب  1
    1967 پروفیسر عبدالسلام  انجانے دیس کی مہمات  2
    1930 نامعلوم ایجاد کے بلیدار 3
    1961 نامعلوم  ایجادوں کی کہانیاں 4
    1948 مسعود احمد خان  آواز کی کہانی  5
    1969 شعبه تصنیف و تالیف  آئن اسٹائن  6
    1959 علی ناصر زیدی  بجلی کی پہلی کتاب 7
    1967 محمد احسن فرخی  برفانی عہد کی آمد آمد  8
    1964 علی ناصر زیدی  برقیات کے کرشمے  9
    1956 ادریس صدیقی  پلوں کی کہانی  10
    1967 ایم اے قریشی  تسخیر آب  11
    1961 خلیق ابراہیم خلیق  تمہارا جسم کیونکر کام کرتا ہے  12
    1969 محمد علی  جدید سائنس کی کامرانیاں 13
    1958 ایس اے شکور و دیگر  جدید طبی ایجادات  14
    1966 پروفیسر محمود احمد خان 
    جوہر کی سرگزشت 
    15
    0 پروفیسر ڈاکٹر ایم مقصود  جوہری توانائی انسان کے لئے نعمت عظمیٰ  16
    1959 محمود احمد خان جوہری توانائی اور اس کا مستقبل 17
    1967 وقار احمد زبیری اور کفیل احمد ملک  جیتی جاگتی زمین  18
    1963 علی ناصر زیدی خدمات سائینس 19
    1963 غلام رسول مہر خلا میں سفر کی پہلی کتاب 20
    1970 ادارہ تصنیف و تالیف  دنیا کے مشہور سائنس داں  21
    1967 خواجہ ضمیر علی  راکٹ کی کہانی  22
    1963 ناصر علی زیدی زمین کی سرگزشت  23
    1961 شعبہ تصنیف و تالیف سائنس دان فرینکلن  24
    1962 علی ناصر زیدی  سائنس دان کیسے بنتے ہیں؟ 25
    1979 مجلس مصنفین  سائنس سیکھئے  26
    1966 سید سعید احمد  سائنس کل کیلئے  27
    1963 علی ناصر زیدی  سائنس کے ساتھ قدم بہ قدم  28
    1986 سید قاسم محمود سائنس کے نئے افق 29
    0 علی ناصر زیدی  سائنس کے نئے افق 30
    0 علی ناصر زیدی سائینس شاہراہ ترقی پر 31
    1963 علی ناصر زیدی  ستاروں کی دنیا  32
    1951 نامعلوم سفر اور پیغام رسانی  33
    1963 محمد سعید  سمندر کے راز 34
    1962 فاروق احمد صدیقی  سورج کی پیدائش اور موت  35
    1962 محمد سعید طائر اور طیارے 36
    1945 محمد نصیر احمد عثمانی  طبیعیات کی داستان   37
    1966 سید صولت حسین رضوی  طبیعیات کیا ہے؟ 38
    1998 نامعلوم عظیم سائنسداں  39
    1961 سید آفتاب احمد زیدی عناصر اور مرکبات  40
    1969 اے کیو شکور کمپیوٹر کیا ہے؟ 41
    1962 کپتان عبدالواحد کیا سائنس ہمیں بچا سکتی ہے  42
    1961 پروفیسر حمید عسکری کیمیا کے رومان  43
    1962 صلاح الدین احمد  مادہ، سالمے اور جوہر 44
    1967 خواجہ ضمیر علی  ماضی سائنس کی روشنی میں  45
    1968 علی ناصر زیدی  مسلمان موجد اور سائنس دان  46
    1995 خواجہ جمیل احمد  مشہور مسمان سائنس دان  47
    1958 ابوالحسن نغمی  مشہور موجد اور ان کی ایجادیں  48
    0 علی ناصر زیدی  معجزات سائنس  49
    1999 عملہ ادارت معروف مسلم سائنسدان  50
    1967 رضا احسن فاروقی  موٹر کی کہانی  51
    1969 خواجہ ضمیر علی  موجد ہوائی جہاز رائٹ برادران 52
    1947 نامعلوم  موجدوں کی کہانیاں  53
    1961 وزارت حسین  موسم اور موسم کی پیشن گوئی 54
    0 آغا اشرف  نامور مسلمان سائنسدان  55
    1968 انور عنایت اللہ  نیا افق نئی منزلیں - کہانی جوہری توانائی کی  56
    0 علی ناصر زیدی  نئی ایجادیں  57
    1964 ایم اے شہید  ہوائی جہاز کی کہانی  58


    اگر کسی کتاب کا لنک غلط ہے یا کھل نہیں رہا تو کمنٹ سیکشن میں بتایا جاسکتا ہے۔
    • بلاگر میں تبصرے
    • فیس بک پر تبصرے

    0 comments:

    Item Reviewed: جہان سائنس لائبریری - اردو میں سائنس پر لکھی گئی کتب Rating: 5 Reviewed By: Zuhair Abbas
    Scroll to Top